ابنا: نيم خود مختار قبائلي علاقے خيبر ايجنسي کي پوليٹکل انتظامہ نے بتايا ہے کہ اس کي عملداري والے علاقے ميں نيٹو کے لئے سامان رسد لے جانے والے ايک ٹرک پر مسلح افراد نے حملہ کرديا جس کے نتيجے ميں دو افراد ہلاک اور دو زخمي ہوگئے۔حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے ميں کامياب ہوگئے۔تاحال کسي گروپ نے اس حملے کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے۔
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان ميں تعينات ايک لاکھ دس ہزار غير ملکي فوجيوں کے لئے ستر في صد سپلائي پاکستان کے راستے افغانستان بھيجي جاتي ہے- نيٹو کي سپلائي پر زيادہ تر حملے صوبہ بلوچستان اور صوبہ خيبر پختونخواہ کے افغانستان کي سرحد سے ملحقہ علاقوں ميں کئے جاتے ہيں۔گزشتہ دس روز کے دوران نيٹو کي سپلائي پر کيا جانے والا يہ دوسرا حملہ ہے۔سترہ مئي کو بھي نامعلوم مسلح افراد نے جمرود کے علاقے ميں نيٹو کي سپلائي لےجانے والے تين ٹرکوں پر حملہ کرديا جس کے نتيجے ميں تينوں گاڑيوں کے ڈرائيور ہلاک ہوگئے تھے۔
.......
/169